29 جون 2013 - 19:30
مصر کی پارلیمنٹ کے ۹ ممبر مرسی کے خلاف اعتراض پر مستعفیٰ

مصر کی پارلیمنٹ کے ۹ ممبران نے گزشتہ روز اپنے استعفے پیش کر کے آج صدر مرسی کے خلاف ہونے والے ملک گیر مظاہروں میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ مصر کی پارلیمنٹ کے ۹ ممبران نے گزشتہ روز اپنے  استعفے پیش  کر کے آج صدر مرسی کے خلاف ہونے والے ملک گیر مظاہروں میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارلیمنٹ کے ممبران کا استعفیٰ دینے کا مقصد عوام کے مطالبات کو قانونی اور جائز قرار دینا ہے۔  مصر کی پارلیمنٹ کے ممبران نے اس وقت استعفیٰ دیا جب مصر شدید بحران کا شکار ہو گیا صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین نے ملک گیر مظاہرات کا اعلان کر دیا اور آپسی جھڑپوں میں ۷ افراد کے جانبحق ہونے کے علاوہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔ ادھر اوبامہ نے جنوبی افریقہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ محمد مرسی کو مصر کے حالات پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے مخالفین کے ساتھ اصلاحی گفتگو کا آغاز کرنا چاہیے جبکہ محمد مرسی قاہرہ میں صدارتی محل پر مخالفین کے محاصرے سے پہلے ہی فرار ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ مرسی کے مخالفین نے آج ۳۰ جون کو ملک گیر مظاہرے کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲